انسان کے مصائب اللہ تعالی کے سوا کوئی دور نہیں کرسکتا، خطبہ حج


مصیبت اورتکليفوں کواللہ کےعلاوہ کوئی دورنہيں کرتا،




ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی مصیبت سوائے اللہ کے کوئی دور نہیں کرسکتا، بے شک اللہ رب العزت ہر چیز کو جانتا ہے۔

مسجد نمرہ میں حج 1443 ھ کا خطبہ دیتے ہوئے خطبہ رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور دانشور شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا کہ اللہ سے ڈرنے میں ہی کامیابی ہے، دنیا کے مسلمانوں اللہ سے ڈرو اور ڈرتے رہو، مصیبت اور تکليفوں کو اللہ کے علاوہ کوئی دور نہيں کرتا۔

ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے یہ بھی کہا کہ اللہ سے ڈرنے ميں ہی کاميابی ہے، نماز قائم کرو، مسلمانوں اللہ سے ڈرو،يقين کرو اللہ تعالیٰ ڈرنے والوں کیساتھ ہے، اللہ ہی اکيلا معبود ہے، اس ہی کی عبادت کريں۔ لڑائی جھگڑے سے بچ کر ہی حج کامیاب ہوسکتا ہے، آخرت میں کامیابی بھی صرف اللہ کو ایک ماننے پر ہوگی، سب سے بڑی نعمت توحید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان پر حق یہ ہے کہ اس کا خون اس پر حرام ہے، اس کی عزت و حرمت اس پر حرام ہے لہٰذا ایک مسلمان دوسرے مسلمان کے ساتھ انتہائی اعلیٰ اخلاق کے ساتھ پیش آئے اور کسی کے ساتھ ایسا رویہ اختیار نہ کرے جس سے آپس میں رنجشیں اور چپقلش پیدا ہو۔ خطبہ حج دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اے حجاج اور اے تمام سننے والوں، اللہ تبارک و تعالیٰ نے ہمارے لیے یہ لازم کردیا ہے کہ ہم ایک دوسرے سے اخوت، محبت، اتحاد اور اتفاق کے ساتھ پیش آئیں، اللہ کے نبیﷺ نے بھی ارشاد فرمایا کہ تم میں بہترین شخص وہ ہے جو لوگوں کو زیادہ فائدہ پہنچانے والا ہے۔

خطبہ حج میں یہ بھی کہا گیا کہ اللہ ہی اکيلا معبود ہے، اس ہی کی عبادت کريں، مسلمانوں اللہ تعالیٰ سے ڈرو، مسلمانوں اللہ سے ڈرو، يقين کرو اللہ تعالیٰ ڈرنے والوں کیساتھ ہے، اللہ سے ڈرنے ميں ہی کاميابی ہے، مصیبت اور تکليفوں کو اللہ کے علاوہ کوئی دور نہيں کرتا، دنیا کے مسلمانوں اللہ سے ڈرو اور ڈرتے رہو۔ اللہ تعالیٰ تمہیں رہنمائی عطا فرمائیں گے۔


ہر لمحہ با خبر

Comments

Popular posts from this blog

جاپان کے سابق وزیراعظم قاتلانہ حملے میں ہلاک

پاکستان کو آئی ایم ایف کی دوگنی ادائیگیوں کے لیے 'ڈو مور' کرنے کی ضرورت ہے۔