Posts

جاپان کے سابق وزیراعظم قاتلانہ حملے میں ہلاک

Image
 رپورٹس کے مطابق انہیں دل کا دورہ بھی پڑا قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے جاپان کے سابق وزیرِاعظم شنزو ایبے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کے سابق وزیراعظم شنزوایبے پر حملہ آور نے گن سے حملہ کیا اور فائرنگ کی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے پر حملے کے وقت فائرنگ کی آواز سنائی دی تھی۔ شنزو ایبے پر حملے کے فوری بعد مشکوک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا۔ خبر ایجنسی نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ شنزو ایبے ہوش میں نہیں تھے، انہیں دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شنزو آبے کو مغربی شہر نارا میں انتخابی مہم کے دوران بظاہر گولی لگنے کے بعد اسپتال لے جایا گیا ہے۔ حملہ شنزو ابے کی تقریر کے دوران ہوا جس کے بعد وہ اسٹیج پر گر گئے۔ ایبے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا، وہ ایوان بالا کے انتخابات سے قبل انتخابی مہم کیلئے نارا میں تھے۔ حملے کے عینی شاہد نے بتایا کہ پہلی گولی کی وجہ سے شنزوابے پیچھے کی طرف لڑکھڑا گئے، جب کہ

انسان کے مصائب اللہ تعالی کے سوا کوئی دور نہیں کرسکتا، خطبہ حج

Image
مصیبت اورتکليفوں کواللہ کےعلاوہ کوئی دورنہيں کرتا، ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی مصیبت سوائے اللہ کے کوئی دور نہیں کرسکتا، بے شک اللہ رب العزت ہر چیز کو جانتا ہے۔ مسجد نمرہ میں حج 1443 ھ کا خطبہ دیتے ہوئے خطبہ رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور دانشور شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا کہ اللہ سے ڈرنے میں ہی کامیابی ہے، دنیا کے مسلمانوں اللہ سے ڈرو اور ڈرتے رہو، مصیبت اور تکليفوں کو اللہ کے علاوہ کوئی دور نہيں کرتا۔ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے یہ بھی کہا کہ اللہ سے ڈرنے ميں ہی کاميابی ہے، نماز قائم کرو، مسلمانوں اللہ سے ڈرو،يقين کرو اللہ تعالیٰ ڈرنے والوں کیساتھ ہے، اللہ ہی اکيلا معبود ہے، اس ہی کی عبادت کريں۔ لڑائی جھگڑے سے بچ کر ہی حج کامیاب ہوسکتا ہے، آخرت میں کامیابی بھی صرف اللہ کو ایک ماننے پر ہوگی، سب سے بڑی نعمت توحید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان پر حق یہ ہے کہ اس کا خون اس پر حرام ہے، اس کی عزت و حرمت اس پر حرام ہے لہٰذا ایک مسلمان دوسرے مسلمان کے ساتھ انتہائی اعلیٰ اخلاق کے ساتھ پیش آئے اور کسی

محکمہ موسمیات نے مون سون کا پہلا اسپیل ختم ہونے کا عندیہ دے دیا

Image
  کراچی میں آج تیز بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا پہلا اسپیل آج رات یا کل صبح تک ختم ہوجائے گا۔ گزشتہ چند روز سے کراچی سمیت پورے پاکستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، تاہم اب محکمہ موسمیات نے مون سون کے پہلے اسپیل کے ختم ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج تیز بارش کا امکان نہیں ہے، لیکن شہر کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا پہلا اسپیل آج رات یا کل صبح تک ختم ہو جائے گا، اور اس دوران کراچی میں تیز بارش نہیں ہوگی ، شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں، جس کی وجہ سے حبس برقرار رہے گا۔ ہر لمحہ با خبر

لبیک الھم لبیک کی صداؤں کے ساتھ مناسک حج کا آغاز، روح پرور مناظر

Image
  لاکھوں عازمین آج رات منیٰ میں قیام کرینگے سعودی عرب میں دنیا بھر سے آئے ہوئے دس لاکھ مسلمانوں نے مناسک کا آغاز کردیا۔ ہر طرف لبیک اللھم لبیک، لبيك لا شريك لك لبيك، ان الحمد والنعمۃ لك والملك، لا شريك لك کی صدائیں بلند کی جارہی ہیں۔ لاکھوں عازمین نے مسجد الحرام میں کعبتہ اللہ کا طواف کیا، آج یعنی جمعرات کو حجاج کرام میدان عرفات جانے سے پہلے مسجد الحرام سے تقریباً 5 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک وسیع خیموں والے شہر منیٰ میں رات گزاریں گے۔ جہاں وہ ظہر، عصر، مغرب اور عشا کی نمازیں ادا کریں گے، حجاج کرام 9 ذی الحجہ کو فجر ادا کرکے میدان عرفات کے لیے روانہ ہوں گے جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔ حج کے موقع پرمکہ مکرمہ میں درجہ حرات 42 سینٹی گریڈ کی حد تک پہنچ گیا ہے، گرمی سے بچنے کیلئے بہت سے حجاج کرام نے ہاتھوں میں چھتریاں تھام لیں، سعودی حکومت کی جانب سے عازمین میں لاکھوں چھتریاں تقسیم کی گئی ہیں۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین حج کے لیے وسیع تر انتظامات کیے گئے ہیں، یہ حج کورونا کے دو سال بعد وسیع پیمانے پر کیا جارہا ہے، اسی تناظر میں عازمین حج کی صحت سے متعلق بھی خصوص

ایف آئی اے کورٹ راولپنڈی نے صحافی عمران ریاض کیس کا فیصلہ سنا دیا

Image
  عدالت نے کیس میں میں ایف آئی اے کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیدیا ایف آئی اے کورٹ راولپنڈی نے صحافی عمران ریاض گرفتاری کیس میں ایف آئی  اے کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیدیا۔ اینکرپرسن عمران ریاض کو راولپنڈی میں اسپیشل مجسٹریٹ پرویز خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران وکیل کا کہنا تھا کہ استدعا ہے کہ عمران ریاض خان پر سے اس مقدمے کو خارج کیا جائے۔ سپیشل مجسٹریٹ پرویز خان کا کہنا تھا کہ میں ایف آئی اے کا جج ہوں، یہ کیس میری عدالت میں نہیں بنتا۔ عمران ریاض خان کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ ان کے مؤکل کے اسلحہ کے لائسنس اور بلٹ پروف گاڑی کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا۔ گزشتہ رات ان کو اسلام آباد ٹول پلازہ پر اٹک پولیس نے گرفتار کر لیا گیا۔ استدعا ہے کہ عمران ریاض پر سے اس مقدمے کو خارج کیا جائے۔ عدالت نے عمران ریاض کیس میں ایف آئی اے کی دفعات ختم کرنے کا حکم دے کر کیس کو واپس اٹک بھیج دیا۔ اس سے قبل اٹک کی مقامی عدالت نے صحافی عمران ریاض خان کیس کو اپنے دائرہ اختیار سے باہر قرار دیتے ہوئے انھیں ایف آئی اے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اٹک کی مجسٹریٹ عدالت نے مختصر کارروائی کے بعد فیصلہ

الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کی مفت بجلی کی اسکیم ضمنی انتخابات تک معطل کردی

Image
ہر لمحہ با خبر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے جمعرات کو وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا روشن گھرانہ پروگرام – جس کا مقصد غریب گھرانوں کو مفت بجلی فراہم کرنا تھا – کو 17 جولائی تک معطل کر دیا جب پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔ حمزہ نے پیر کو "پنجاب کے وزیر اعلیٰ روشن گھرانہ پروگرام" کے تحت جولائی سے 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھرانوں کے لیے مفت بجلی کا اعلان کیا تھا۔ امدادی پروگرام کا فائدہ، جیسا کہ صوبائی حکومت کے دعوے کے مطابق، ایک اندازے کے مطابق نو ملین غریب خاندانوں کو ہوگا جو کہ صوبے کی آبادی کا تقریباً نصف ہے۔ یہ اعلان ای سی پی کی جانب سے ضمنی انتخابات تک کسی بھی ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر عائد پابندی کے تناظر میں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے بعد ازاں صوبائی چیف ایگزیکٹو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر ان سے جواب طلب کیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ای سی پی کے تین رکنی بینچ نے آج اس معاملے کی سماعت کی۔ حمزہ کے وکیل خا

حج اکبر1143 ہجری کا خطبہ کون دے گا ؟

Image
  ڈاکٹرشیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ حج 1443 ہجری کا خطبہ مسجد نمرہ میں دیں گے۔ سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ڈاکٹر شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کے نام کی منظوری دے دی۔ شیخ محمد بن عبدالکریم کون ہیں ؟ شیخ محمد سیاست دان ،مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ، بین الاقوامی اسلامی حلال تنظیم کے صدراورسابق سعودی وزیرانصاف کے عہدے پر بھی رہے ۔ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم کو متعدد ملکی اور غیر ملکی ایوارڈز سے نوازا گیا ہے ۔ وہ مذاہب کے مابین روابط اورمکالوں کو پیش کیے جانے ، شدت پسندی اورمختلف مذاہب میں نفرت انگیزی کے خلاف آواز اٹھانے کے حوالے سے بھی جانے جاتے ہیں ۔ 2020 میں ڈاکٹر شیخ محمد بن عبدالکریم کا نام دنیا کے 500 باثر مسلمانوں میں شامل تھا ۔ ڈاکٹرعیسیٰ نے امریکہ ، یورپ ، افریقہ اور ایشیا میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی مذہبی وسیاسی شخصیات سے ملاقات کیں۔ مذاہب کے مابین بہتر تعلقات کو فروغ دینے کے لئے بھی انہوں نے اپنی خدمات پیش کیں۔ گذشتہ برس سعودی فرمانزوا نے حج 1442 ہجری کا خطبہ دینے کے لئے مسجد الحرام کے خطیب ڈاکٹر بند بلیلہ کومقررکردیا تھا۔ خطبہ کے مبلغین 43 برسوں کے دورا