محکمہ موسمیات نے مون سون کا پہلا اسپیل ختم ہونے کا عندیہ دے دیا

 کراچی میں آج تیز بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا پہلا اسپیل آج رات یا کل صبح تک ختم ہوجائے گا۔

گزشتہ چند روز سے کراچی سمیت پورے پاکستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، تاہم اب محکمہ موسمیات نے مون سون کے پہلے اسپیل کے ختم ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج تیز بارش کا امکان نہیں ہے، لیکن شہر کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا پہلا اسپیل آج رات یا کل صبح تک ختم ہو جائے گا، اور اس دوران کراچی میں تیز بارش نہیں ہوگی ، شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں، جس کی وجہ سے حبس برقرار رہے گا۔


ہر لمحہ با خبر




Comments

Popular posts from this blog

جاپان کے سابق وزیراعظم قاتلانہ حملے میں ہلاک

پاکستان کو آئی ایم ایف کی دوگنی ادائیگیوں کے لیے 'ڈو مور' کرنے کی ضرورت ہے۔

انسان کے مصائب اللہ تعالی کے سوا کوئی دور نہیں کرسکتا، خطبہ حج